لاہور (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔
پیٹرسن نے قومی ٹیم کے سابق قائد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز میں بابر اعظم ہمیشہ سے اُن کے فیورٹ رہے ہیں۔
سابق انگلش کپتان کے مطابق بابر اعظم کی تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی) میں مستقل مزاجی اور صلاحیتیں ناقابلِ یقین اور قابلِ تعریف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر ایک منفرد اور باصلاحیت بیٹسمین ہے، جس کے پاس بہترین تکنیک اور غیر معمولی مستقل مزاجی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج دنیا کے صفِ اول کے بلے بازوں میں شمار ہوتا ہے۔