بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آبادپولیس نے فوری ابتدائی طبی امداد دیکرشہری کی  جان بچالی

اسلام آباد(صغیر چوہدری )پولیس آپ کا محافظ آپ کا دوست ۔۔۔ ریڈ زون میں پولیس نے ایک بے ہوش ہونے والے شہری کو فوری ابتدائی طبی امداد دے کر اسکی جان بچائی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکٹرییریٹ کے علاقہ ریڈ زون سپریم کورٹ سے پی ایم آفس آتے ہوئے سڑک کنارے گرین بیلٹ پر چلتے ہوئے ایک لڑکے کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ زمین پر گر پڑا ۔اطلاع پر اسلام آباد پولیس کے جوان بروقت موقع پر پہنچے اور ابتدائی طبی امداد دے کر ایک قیمتی جان بچائی اس کے بعد متاثرہ نوجوان کو ریسکیو 1122 کی مدد سے پولی کلینک ہسپتال شفٹ کرایا گیا ۔۔جہاں بروقت علاج کے بعد نوجوان تندرست ہوگیا،اور صحت یاب ہونے کے بعد نوجوان کو اس کے گھر روانہ کردیا گیا ۔ شہریوں نے محافظ پولیس سکواڈ کی بروقت کاروائی کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔