رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔
مریم نواز نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں میں موجود متاثرین سے ملاقات کی۔ انہیں صحت کی سہولیات اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔
These visuals are a quiet reflection of the havoc devastating floods that swept across Punjab have inflicted in recent weeks, displacing hundreds of thousands, turning lives upside down, and yet, in that simple act, there was hope, he was safe now, and Alhamdolillah the journey… pic.twitter.com/pXlefiGNMs
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 12, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندانوں سے ان کے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ٹیموں کو شاباش دی۔ انہوں نے ریلیف کیمپوں میں بچوں کو کھانے پینے کی اشیا دیں اور ایک بچے کو گود میں اٹھا کر خود پانی پلایا۔ خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔
مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔