بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔

اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے جس سے معاشرتی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں استحکام صرف پاک فوج ہی نہیں بلکہ تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق دہشتگردی جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہوگا۔