سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف صرف بھارت کو ہرانا نہیں، بلکہ ایشیا کپ جیتنا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر فوکس کرنا چاہیے، چاہے کسی بڑی ٹیم سے شکست کیوں نہ ہو۔
وسیم اکرم نے کہا ،میں نے ہمیشہ بھارت کے خلاف میچز سے لطف اٹھایا، اور ہمارے مخالفین نے بھی ایسا ہی کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کل ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔
صرف بھارت کو نہیں، ایشیا کپ بھی جیتنا ہے: وسیم اکرم
