محکمہ آبپاشی نے ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں چند مقامات پر درمیانے سے لے کر انتہائی اونچے درجے تک کے سیلاب کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق:دریائے ستلج،گنڈا سنگھ والامیںدرمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 89,060 کیوسک،ہیڈ اسلام میں درمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 82,755 کیوسک۔ دریائے چناب: ہیڈ پنجند، میںانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بہاؤ 494,147 کیوسک۔دریائے سندھ:گڈو، اونچے درجے کا سیلاب، بہاؤ 561,205 کیوسک۔ سکھر، درمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 472,320 کیوسک۔ کوٹری،نچلے درجے کا سیلاب، بہاؤ 262,939 کیوسک۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دریا کے قریبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
ملک بھر کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، عوام محتاط رہیں








