جہانیاں: پرویز والا کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی، 4 افراد جاں بحق جہانیاں میں نواحی اڈہ پر ویزوالا کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ بس رحیم یار خان سے فیصل آباد جارہی تھی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔