پنجاب میں ایک مرتبہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے گیارہویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
16 تا 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، شہریوں کو احتیاط اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت۔#PDMAPunjab #WeatherAdvisory #FloodSafety #Punjab #StaySafe pic.twitter.com/xyL5OS3qLr
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) September 14, 2025
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔









