لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا ،
ادھر ترین گروپ نے پارٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ، گروپ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک وزیراعلیٰ عثمان بزدار موجود ہیں کسی پاری اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی ۔ ترین گروپ کے ارکان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کسی صورت بطور وزیراعلیٰ قابل قبول نہیں۔