بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر زرداری کا چین میں J-10C طیارے تیار کرنے والے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ

صدرِ آصف علی زرداری نے چین کے معروف ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (AVIC) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا ایک تاریخی دورہ کیا۔ بطور سپریم کمانڈر آف آرمڈ فورسز، یہ ان کا پہلا ایسا دورہ تھا، اور وہ اس تنصیب کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہِ مملکت بن گئے ہیں۔
یہی کمپلیکس جدید ترین جے 10 سی (J-10C) لڑاکا طیاروں کی تیاری کا مرکز ہے۔ واضح رہے کہ جے 10 سی نے مئی 2025 کے “معرکۂ حق” اور آپریشن بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، اور صدر زرداری نے یہ دورہ بھارت سے جنگ بندی کے 128 ویں روز کیا۔
دورے کے دوران صدر زرداری کو نہ صرف جے 10، جے ایف-17 اور جے 20 اسٹیلتھ فائٹرز بلکہ ڈرونز، خودکار نظام اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ایوی ایشن کمپلیکس میں موجود چینی انجینئرز اور سائنسدانوں سے ملاقات کی اور ان کی مہارت کو سراہا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ  جے 10 اور جے ایف-17 طیاروں نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، ان کی کارکردگی ہماری عسکری تاریخ کا قابلِ فخر باب ہے۔”
انہوں نے AVIC کو چین کی اعلیٰ ٹیکنالوجی اور پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری کی روشن علامت قرار دیا۔
یہ دورہ نہ صرف دفاعی تعاون کی مضبوطی کا عکاس ہے بلکہ پاک-چین تعلقات میں مزید گہرائی لانے کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہوا ہے۔