اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی، بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہو گی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنی ہے، نیوزی لینڈ کا برصغیر کا دورہ فروری کے ابتداء میں ختم ہو گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں گیا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لئے دوبارہ پاکستان آئے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا دورہ پاکستان کی تصدیق








