اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کوعہدے پربحال کرتے ہوئے سنگل بینچ کافیصلہ معطل کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے
اس فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔









