وزیراعظم کے مشیرراناثناء اللہ نے کہاہےکہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ اب سعودی عرب پر حملہ تصورہوگا ویساہی جواب دیں گے جیسامعرکہ حق میں بھارت کودیاتھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے راناثناء نے کہاکہ چندروزقبل وزیراعظم شہبازشریف نے افغان طالبان کو واضح پیغام دے دیاہے کہ انہیں دہشت گردوں یاپاکستان میں سے کسی ایک کاانتخاب کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کےساتھ سٹریٹجک دفاعی معاہدہ پاکستان کے دشمنوں کے لئے بڑادھچکاہے،معاہدے کے مطابق پاکستان پرحملہ سعودی عرب پرحملہ جب کہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصورہوگااب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردحملہ ہوتا ہے تو یہ پھر سعودی عرب میں بھی حملہ تصورہوگااس کاجواب دیاجائے گا۔
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ اب سعودی عرب پر حملہ تصورہوگا ،راناثناء اللہ








