بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان آج سوا پانچ بجے قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان آج سواپانچ بجے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں ہونے والے عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس کے بعدچیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اذیت ناک مہنگائی کے عوام پر اثرات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 2 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی مہنگائی جلسے کے انعقاد کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔