facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دُعا منگی کیس، مفرور ملزم کا NIC بلاک، نام ECL میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دُعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار سے متعلق تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا تے ہوئے بتایا کہ ملزم کا قومی شناختی کارڈ عدالتی حکم پر بلاک اور نام ای سی ایل میں شامل کیا جاچکا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت سے دُعا منگی اور بسمہ اغواء کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، تفتیشی افسر نے ملزم کے فرار ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کا قومی شناختی کارڈ عدالتی حکم پر بلاک کیا جاچکا ہے، جبکہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم زوہیب قریشی 27 جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کی کسٹڈی سے فرار ہوا، ملزم کے فرار کے بعد مقدمات جیل کورٹ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زوہیب قریشی کیخلاف دعا منگی، بسمہ اغواء کیس سمیت 5 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔