اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست کو نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی درخواست کو 4247 نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف ذاتی حیثیت سے اپیل دائر کر رکھی ہے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔
جوڈیشل ورک سے روکنے کا فیصلہ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جاری کیا۔









