بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ پھر پاک،بھارت میچ کے ریفری تعینات

متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک،بھارت کے اتوار کو ہونے والے میچ کے لیے ریفری تعینات کر دیا گیا ہےجس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے مؤقف پر عدم اطمینان کرتے ہوئے دوسرا خط بھی آئی سی سی حکام کو لکھ دیا تھا، جس میں باور کروایا گیا تھا کہ اگر میچ ریفری کو ایونٹ سے نہ نکالا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کر دے گا۔
نجی چینل کے مطابق متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک،بھارت کے اتوار کو ہونے والے میچ کا ریفری تعینات کر دیا گیا ہے، بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے موٹی ویشنل اسپیکر کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہوں گے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی جبکہ پاکستان کو واحد شکست بھارت کے خلاف ہوئی ہے۔
بڑے میچ سے پہلے سلمان آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی سربراہی میں بڑی بیٹھککے دوران بلے بازوں نے ایشیا کپ میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیااور اس عزم کا اظہار کیا کہ سپر فور مرحلے میں غلطیوں پر قابو پائیں گے۔ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈاٹ بالز کم کرکے اسٹرائیک روٹیشن پر زور دینے کی تلقین کی۔ اس کے بعد پاکستان نے پریکٹس سیشن میں خوب جان ماری، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں ہوئیں، میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں۔
بڑے میچ کی ٹکٹس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، ٹکٹ کی کم سے کم 350 درہم یعنی پاکستانی 27 ہزار روپے ہے۔