بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مدیحہ نقوی کا انکشاف: غیبی طاقت انکے بال کھینچتی رہی

معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران انہیں ان دیکھی طاقتوں کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے ان کے سر کے بال کھینچے، جس سے وہ شدید خوف میں مبتلا ہو گئیں۔
مدیحہ نقوی کے مطابق وہ اپنے شوہر، سیاستدان فیصل سبزواری، اور نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ دبئی گئی تھیں۔ ہوٹل میں قیام کے دوران اچانک انہیں محسوس ہوا کہ کسی نے ان کے بال کھینچے۔ جب انہوں نے شوہر سے پوچھا تو انہوں نے انکار کیا کہ انہوں نے یا بچے نے ایسا کچھ کیا ہو۔ ابتدا میں مدیحہ نے اسے وہم سمجھا، لیکن یہ واقعہ رات میں دوبارہ پیش آیا، اور پھر اگلی رات بھی ایسا ہی ہوا۔
اس پراسرار صورتحال سے پریشان ہو کر انہوں نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کمرے میں بلند آواز میں چلائی اور کمرے کے ایک کونے میں جا کر ان دیکھی طاقتوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ صرف ایک دن کی مہمان ہیں، ان کے ساتھ چھوٹا بچہ ہے، براہِ کرم انہیں سکون سے رہنے دیا جائے۔
مدیحہ نقوی نے یہ واقعہ اُس مارننگ شو کے دوران سنایا جس میں جنات اور ماورائی قوتوں پر گفتگو ہو رہی تھی۔ پروگرام میں اداکار فیضان شیخ، یوٹیوبر اذلان شاہ، اور اداکارہ عمارہ چوہدری نے بھی اپنے ماورائی تجربات شیئر کیے۔
عمارہ چوہدری نے انکشاف کیا کہ کراچی کے ڈی ایچ اے میں کرائے کے ایک فلیٹ میں ان کے ساتھ بھی پراسرار واقعات پیش آئے، جیسے دروازوں اور کھڑکیوں کا خود بخود کھلنا اور بند ہونا، جو مبینہ طور پر جنات کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔