بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سسرالیوں نے19سالہ بہو کو زہر دے کر مار ڈالا

راولپنڈی میں 19سالہ لڑکی پر سسرالیوں کی جانب سے تشدد کرنے اور اسے زہر دے کر مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے، والد نے مقدمہ درج کروادیا۔
تشدد کا شکارہونیوالی 19سالہ لڑکی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں دم توڑدیا۔مقتولہ کے والد سردار ندیم کی مدعیت میں تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، والد نے بتایا کہ یاسر سے بیٹی کی شادی ہوئی، روزانہ تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔پولیس نے شوہر اور سسرالیوں کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔