اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال کر دیئے گئے،پاور ڈویژن نے رپورٹ جاری کر دی۔
پاورڈویژن کےمطابق سیلاب اوربارشوں سےمجموعی طور پر 51گرڈ اور588 فیڈرز متاثر ہوئےتھے،356 فیڈر مکمل جبکہ 225 جزوی طور پربحال کردیئے گئے ہیں،ترجمان کےمطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرزمتاثر ہوئے تھے،جن میں سے 57 فیڈر مکمل اور 24 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں،مکمل بحالی اکیس سے بائیس ستمبر تک متوقع ہے۔
لاہورالیکٹرک کمپنی کے 66 متاثرہ فیڈرزمیں سے 66 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہو چکا،لیسکو کے لیے بحالی کا عمل 22 ستمبر تک مکمل ہونےکی توقع ہے,ملتان الیکٹرک کے ایک سو اکیاسی متاثرہ فیڈرز میں سے 23 مکمل اور ایک سو اکیاون جزوی طور پر بحال کردیئے گئے،پاور ڈویژن کے مطابق پانی اترتے ہی دیگر متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی ہو جائے گی۔