بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بھارت نے ریڈیو پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کروادیا

  اسلام آباد(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے پر بھارت نے ریڈیو پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کروا دیاجو معلومات تک رسائی اور آزادیئ اظہارِ رائے کے جمہوری حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔پاکستان کے قومی نشریاتی ادارے کا اکاؤنٹ بلاک کرنے کی بنیادی وجہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے ترجمان چودھری ضمیر اشرف نے کہا کہ ریڈیو پاکستان بین الاقوامی صحافتی اقدار پر سختی سے کاربند ہے اور اس نے اپنی خبروں میں ہمیشہ حقائق اور مقصدیت کو مدنظر رکھا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر زور دیا کہ وہ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی اور اطلاعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریڈیو پاکستان ٹوئٹر تک رسائی فوری طور پر بحال کرے۔