بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی، دو ماہ میں 5 فیصد کی سالانہ کمی ریکارڈ

 

جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو سالانہ بنیاد پر 5 فیصد کم رہی۔

پاکستان بیورو آف شماریات (PBS) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 2.538 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.662 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح درآمدات میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرف اگست 2025 کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.193 ارب ڈالر رہا، جو اگست 2024 کے مقابلے میں 14.7 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں یہ درآمدی بل 1.398 ارب ڈالر تھا۔

ماہانہ بنیاد پر بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جولائی 2025 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.346 ارب ڈالر تھا، جو اگست میں گھٹ کر 1.193 ارب ڈالر رہ گیا — یوں صرف ایک ماہ میں 11.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔