اسلام آباد(نیوزڈیسک )کار ایکسپورٹر ایسوسی ایشن فار پاکستان کے چیئرمین ملک ارشد اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ساڑھے 4 سو ملین ڈالر سالانہ ڈیوٹی کی مد میں حکومتی خزانے میں جمع کرانے والے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے پابندی ختم کرنے کا فوری طور پر حکم جاری کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کار ایکسپورٹر ایسوسی ایشن فار پاکستان کے چیئرمین ملک ارشد اعوان نے کہا ہے کہ میں گزشتہ ایک ہفتے میں وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر صاحب، وزیرِ مملکت شہادت اعوان اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے مل چکا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی اپنی جمع پونجی سے اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے لیے گاڑیاں خریدتے ہیں اور بھاری زرِمبادلہ ڈیوٹی کی مد میں بینکوں کے ذریعے پاکستان بھجواتے ہیں جس کی مالیت سالانہ 450 ملین ڈالر بنتی ہے
کار ایکسپورٹر زکااستعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ








