بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اکتوبر میں الیکشن، حکمرانی شہبازشریف کے گلے پڑنے جارہی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہا ہے کہ اکتوبر میں انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان مزے سے بیٹھے ہیں ،حکمرانی شہبازشریف کے گلے پڑنے جارہی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ میں بہت ڈپریشن میں ہوں ، پاکستان میں ذمے داروں کو بتانا چاہتاہوں کہ زمینی حالات بہت خراب ہیں، جولائی سے پہلے 63اے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی دیکھاہوں ۔انہوں نے کہاکہ اب میں دلبرداشتہ ہوگیاہوں ،لوگوں کے پاس قبر کے پاس نہیں،آئی بی کو قبرستان بھیج کر دیکھ لیں وہاں کیا بینرز لگے ہیں، قبرستان میں بینرزلگے ہیں کہ دفنانے کے پیسے نہیں تو رابطہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ یہ غلط کہہ رہے ہیں چین سے جو ڈالرز ملنے ہیں وہ ابھی تک نہیں ملے۔
شیخ رشید نے کہاکہ آصف زداری نے نوازشریف کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان مزے سے بیٹھے ہیں ،شیرپاؤدکھائی نہیں دے رہے ،اے این پی بھی سلام کر گئ، یہ حکمرانی شہبازشریف کے گلے پڑنے جارہی ہے،ایم کیوایم بھی اب چیخ رہی ہے،بی اے پی والوں نے بھی گفتگو کی۔
انہوں نے کہاکہ جو شہبازشریف یہ کہتے تھے کہ میں زداری کو لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹوں گا مجھے تو وہ خود گھسیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، آصف زرداری سندھ میں راج برقرار رکھا ہوا ہے۔ بلاول وزیرخارجہ بننے کے بعد ابھی تک اپنے آفس نہیں گئے وہ دوروں پر ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کہتے تھے کہ ووٹ کو عزت دویہ آپ نے ووٹ کو عزت دی،جولوگ عمران خان کو چھوڑ کرپیسے لے کر گئے آپ نے انہیں ٹکٹ دیئے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان اس وقت پاکستان کی سیاست میں بہترین انتخاب ہے،نوازشریف کی پارٹی والے خود کہہ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں گے۔
عمران خان اقتدار سے اتر کر بھی خوش ہے، یقین جانیں کہ عمران خان کو ہٹا کر ان کی خدمت کی گئی ،میں پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ،عمران خان کے ساتھ پاکستان کے لئے کھڑاہوں،کچھ بھی ہوجائے عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے کہاکہ حالات بہت خراب ہیں ،لوگ پانی سے باہر نکلیں،لوڈشیڈنگ سے یا پھر آٹے سے باہر نکلیں،مجھے اس وقت سیاست کی نہیں پاکستان کی سلامتی کی فکرہے
انہوں نے کہاکہ اس وقت سارے مسائل کا حل الیکشن ہیں،عوام میں شعور آگیا ہے وہ دھاندلی نہیں ہونے دیں گے،دھاندلی کرائی گئی تومعاملات خانہ جنگی کی طرف جائیں گے۔
ایک سوال پر سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ ہماری فوج ہے یہ ادارے ہمارے اپنے ہیں،ان کے ساتھ تعلقات بہتر اور غلط فہمیاں دورکریں گے ۔اگر نوازشریف گالی دے کراور نازیبا زبان استعمال کر کے صلح کرسکتے ہیں تو ہمارے لئے تو یہ قابل احترام ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دھرنا نہ دے کر عمران خان نے دانشمندانہ فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بیس نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔