بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد لائحہ عمل دیں گے،پرویز الہٰی

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر دوبارہ انتخاب کے امکانات بڑھنے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا لائحہ عمل دیں گے، اپوزیشن جماعتوں میں کوئی دھڑے بازی نہیں ہے۔
قبل ازیں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ممکنہ دوبارہ انتخاب کی صورت میں حمزہ شہباز کی حمایت کی تردید کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دو ٹوک انداز میں کہتا ہوں کہ پرویزالہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ق لیگ کے ارکان پرویزالہٰی کو ووٹ دیں گے۔