راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے برطانوی سکھ فوجی وفد نے ملاقات کی ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سےملاقات کرنے والے 12رکنی سکھ فوجی وفد کی قیادت میجرجنرل سیلیا جے ہاروے نے کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کااحترام کیا جاتا ہے، کرتارپورراہداری ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت ہے، پاکستان مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی سکھ فوجی وفد نے لاہور کادورہ کر کے واہگہ بارڈر کی تقریب دیکھی۔وفد نے لاہور قلعہ، علامہ اقبال کے مزار اور بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا ۔وفد نے حضرت میاںمیر ،حویلی نونہال سنگھ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی سکھ فوجی وفد نے قبائلی علاقوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں امن کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے،آرمی چیف








