بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس کیسے حاصل کریں؟ اپلائی کرنے کا آسان طریقہ جانیں

پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے خواہش مند افراد کیلئے وزیراعظم کی نئی اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلیں اب آسان اقساط پر اور بغیر کسی مارک اپ کے دستیاب ہیں۔

اس اسکیم کے تحت خریدار دو سالہ مدت میں 24 آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں جبکہ ہر الیکٹرک بائیک کے ساتھ 4 سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے جو اس کی پائیداری اور معیار کی ضمانت ہے۔
حکومت کا یہ اقدام پاکستان میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے، آلودگی میں کمی لانے اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو عام کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو سستی، ماحول دوست اور جدید سواری چاہتے ہیں۔اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد کو درج ذیل ویب سائٹ پر جا کر اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنی ہوگی۔

درخواست دہندگان ذاتی تفصیلات،شناختی کارڈ کی معلومات، رابطے کی معلومات، اور موجودہ رہائشی اور مستقل پتے فراہم کر کے https://pave.gov.pk/register پر آن لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

حکومت نے اس پورے عمل کو عام شہریوں کے لیے نہایت آسان اور قابل رسائی بنایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔