بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر کی رہائشگاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے بندوق چل گئی، واقعے میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ بندوق چلنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گین مین سے ہوئی، زخمی طلبہ کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔









