اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے باعث یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کا ایم ای ایف پی، معاشی نظم و ضبط ضروری ہے، یکم جولائی سے مزید معاشی مشکلات ہوسکتی ہیں، یکم جولائی سے مزید سخت فیصلے کرنا ہوں گے، میمورینڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشنل پالیسیز معاشی نظم و ضبط لازم قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایم ای ایف پی پر بات چیت جاری ہے، یکم جولائی سے پٹرول پر5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوسکتا ہے، پٹرول پر10 روپے لیوی عائد ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب یکم جولائی سے بجلی بھی مزید مہنگی ہوسکتی ہے، یکم جولائی سے توانائی کے نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف دیا گیا ہے، یکم جولائی سے سرکاری اداروں میں نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف بھی ملا ہے، ٹیکس مراعات اور چھوٹ مزید کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان








