اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں توانائی کی ضرورت ہے، اب بھی ہم بڑے مہنگے سودے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گیس کی قلت کی وجہ سے مہنگے سودے بھی نہیں ہو پا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ بجلی کے محکمے میں سرکلر ڈیٹ نہ بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بحلی کے محکمے کا سرکلر ڈیٹ 1100 پرچھوڑا تھا جو 2500 پر چلا گیا ہے، اس وقت بجلی اور گیس کا4 ہزارارب کا سرکلر ڈیٹ ہے۔
ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کا پراجیکٹ تھا جو بند پڑا ہے، بڑی بڑی فیکٹریوں کو ہر سال مرمت کیلئے شٹ ڈاون کرنا پڑتا ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ شٹ ڈاون سردیوں میں ہو۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ کے 2 ہمار ا نیو کلیئر کا پروگرام ہے جو ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے، اس وقت ہم تقریبا 5 ہزار میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں، ہمیں سرپلس بجلی بنانی پڑتی ہے جو پوری دنیا بناتی ہے، ہم نے 5،6 ایل این جی کارگوز کا معاہدہ کیا ہے۔
توانائی کی ضرورت ہے، بجلی اور گیس کا 4 ہزار ارب کا سرکلر ڈیٹ ہے، مصدق ملک








