بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا 20واں اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا نیا اجلاس طلب کر لیا ہے، جوپیر، 29 ستمبر 2025 کو سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، صدر زرداری نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔
یہ اجلاس موجودہ اسمبلی کابیسواں (20واں) سیشن ہوگا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اہم قانون سازی پر بحث متوقع ہے۔