بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی باؤلر جسپرت بمرا کی حارث رؤف کی نقل، اپنی ہی حکومت کا مذاق اڑا دیا

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کیا۔ تو حارث رؤف کی نقل اتارتے ہوئے ہاتھ سے جہاز گرنے کا اشارہ کر دیا۔
جسپرت بمرا نے اپنے طور پر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کا جشن منایا لیکن وہ یہ بھول گئے کہ وہ اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جسپرت بمرا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا مذاق بن گیا۔
سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے۔ کیونکہ بمرا نے اپنی ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ بمرا خود کو اپنی اوقات دکھاتے ہوئے۔
ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے کہا کہ بمرا کو اندازہ نہیں کہ اس نے خود کو ٹرول کیا ہے۔
صارف عدنان عالم نے لکھا کہ اگر بمرا کو اس اشارے پر جرمانہ نہ کیا۔ جو کہ اس کے اپنے ملک کے خلاف بھی ہے۔ تو یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ بھارت کے لیے یہ اب جینٹلمین کا کھیل نہیں رہا بلکہ گندی سیاست بن چکا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ بمرا دکھا رہا ہے کہ بھارتی طیارے پاکستان نے کس طرح مار گرائے۔