پاکستانی نوجوان باکسرسمیر خان نے تھائی لینڈ ، بنکاک میں ہونے والی یو بی اویوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی — اور پاکستان کے لیے یہ اعزازپہلی بار حاصل کیا۔
ہفتے کے روز ورلڈ سیام اسٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں سمیر خان نے بھارتی باکسربنٹی سنگھ کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دی۔ پورے مقابلے میں سمیر خان نے نہ صرف اپنی برتری برقرار رکھی بلکہ اپنے طاقتور مکوں سے حریف کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا۔ ریفریز نےمتفقہ فیصلے کے تحت انہیں فاتح قرار دیا اور چیمپئن شپ بیلٹ ان کے حوالے کی گئی۔
فتح کے بعد سمیر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ جیت صرف میری نہیں، پورے پاکستان کی ہے۔ الحمدللہ! میں یہ ٹائٹل جیتنے والا پہلا پاکستانی ہوں۔ انہوں نے اپنی کامیابی پاک فوج اور شہدائے وطن کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم دنیا بھر میں سر اٹھا کر جیت سکتے ہیں۔
سمیر خان نے اپنے پیغام میں تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا جو دعاؤں میں ان کے ساتھ تھے۔ ان کےجیت منانے کے انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم کا ماحول گرما دیا بلکہ بھارتی حریف کا حوصلہ بھی توڑ دیا۔
یہ جیت نہ صرف باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کی موجودگی کو منوایا ہے بلکہ عالمی سطح پر ہمارے نوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔
باکسنگ میں پاکستان کی بھارت کو پھینٹی ، تاریخ رقم
