بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مون سون سیزن  جلدی شروع ہوا،  زیادہ بارشیں پنجاب کے حصے میں آئیں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کےمطابق پاکستان میں مون سون سیزن اس بار جلدی شروع ہوا اور بارشیں معمول سے 23 فیصد زائد برسیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ مون سون کی سب سے زیادہ بارشیں پنجاب کے حصہ میں آئیں،سیالکوٹ میں تو بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ مون سون سیزن اب ختم ہو چکا،تاہم اگلے دو سے تین روز میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں مزید بارش ہو گی۔
ملک میں گرمی کی شدت برقرار ہے،درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،ملک کےکسی بھی حصے میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران بارش رپورٹ نہیں ہوئی۔