سابق وفاقی وزیر اور سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کسی بھی معاملے میں غلط قدم اٹھائے گی تو ہم اس کی نشاندہی ضرور کریں گے اور جائز تنقید بھی کریں گے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہمیں برداشت اور اختلاف رائے کا حوصلہ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد کے معاملے پر ہم نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض اٹھایا ہے، کیونکہ متاثرین کو بھاری نقصان ہوا ہے اور ان کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کائرہ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد انسانی ہمدردی کا معاملہ ہے، اسے سیاست سے بالاتر ہو کر دیکھا جانا چاہیے۔









