لاہور: چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آکر ٹرافی لے جانے کی دعوت دے دی۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔
تاہم اب اس حوالے سے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کابیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اورنہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔
Indian media thrives on lies, not facts. Let me make it absolutely clear: I have done nothing wrong and I have never apologized to the BCCI nor will I ever do so.
This fabricated nonsense is nothing but cheap propaganda, aimed only at misleading their own people. Unfortunately,… https://t.co/kHwBkEeQC2
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 1, 2025
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگروہ چاہتے ہیں۔
محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دی اور کہا کہ بھارتی کپتان میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لےکر آیا اور کھیل کی ساکھ کو متاثرکیا۔