بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(ڈیفنس رپورٹر)ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہنیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ شرکاء میں تینوں مسلح افواج کے افسران شریک تھے،نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء کو بحری دفاع اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ کورس کے شرکاء نے بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔