facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بدعنوانی اور نااہلی کی وجہ سے آج عوام مشکلات کا شکار ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا حکمرانوں سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ ہم تمہارے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرتے آ رہے ہیں۔

’’عوام کے فیصلے پر تحریکِ عدم اعتماد پیش کی گئی‘‘

ان کا کہنا ہے کہ کرپشن نااہلی کی وجہ سے آج عوام مشکلات کا شکار ہیں، عوام کا فیصلہ ہے کہ ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عوام کے فیصلے پر تحریکِ عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے، عمران خان نے پونے 4 سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

’’غیر محتاط بیان کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا ہے‘‘

انہوں نے کہا کہ نازک معاملات پر غیر محتاط بیان کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا ہے۔

صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان خارجہ پالیسی سے متعلق غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے ہماری ساکھ مجروح ہو رہی ہے، یورپی یونین اور امریکا کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام