اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ پنجاب، جے یو آئی خیبر پختونخوا میں لانگ مارچ کا استقبال کرے گی، جبکہ بلوچستان، ا?زاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لانگ مارچ کا استقبال کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ سے گزرے گا، پی ڈی ایم کی جماعتوں کے کارکنان ہر شہر میں لانگ مارچ کا استقبال کریں گے،لانگ مارچ میں کسی بھی جگہ اسٹیج نہیں لگے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں قائدین مرکزی کنٹینر سے ہی خطاب کریں گے،اس کے علاوہ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں مرکزی قیادت کی شرکت کیلئے پی ڈی ایم کی مشاوت جاری ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں اسلام ا?باد پہنچنے پر جلسہ ہوگا، دھرنا نہیں دیا جائے گا،پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان اسی جلسےمیں متوقع ہے۔