بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک کار حادثے میں جاں بحق

کراچی(نیوز ڈیسک )عبداللّہ خٹک نامی 21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

آغا خان یونیورسٹی کے ’ایم بی بی ایس‘ کے طالبِ علم اور معروف یوٹیوبر عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک کار حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

عبداللّہ خٹک کے انتقال کی تصدیق اُن کی بہن اور دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی۔

21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک کار حادثے میں جاں بحق

یوٹیوبر کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کے چھوٹے بھائی عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے‘۔

اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی‘۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر ’عبداللّہ خٹک‘ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے، سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد شدید دُکھ کا اظہار کر رہی ہے۔