جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ “علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کو برباد کر دیا ہے۔ وہ صوبے کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو ایک دن بھی وزیراعلیٰ کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے صوبے میں بڑھتے معاشی اور انتظامی مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام مہنگائی، بدانتظامی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکومت ان مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خیبر پختونخوا میں سیاسی درجہ حرارت بلند ہو رہا ہے، اور حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت پر تنقید میں مزید شدت لا رہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ








