بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعیدآفریدی مستعفی

 کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی سعیدآفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سعیدآفریدی نے استعفیٰ سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو بھجوا دیا۔سعیدآفریدی کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناپر استعفیٰ دے رہاہوں۔

ادھرنجی ٹی وی کے مطابق سعید آفریدی کو پی ٹی آئی کراچی کی قیادت سے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس کی تقسیم پر شدید تحفظات تھے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار اور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے درمیان بھی اختلافات سامنے آئے ہیں، بلال غفار نے ملک شہزاد اعوان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔
ملک شہزاد کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو بلدیاتی امیدواروں کے انتخابات پر تحفظات تھے، یہی مسئلہ لے کر بلال غفار کے گھر گئے تھے۔