بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت خزانہ نے شرح سود میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہےجبکہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
وزارت خزانہ نے شرح سود میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی ڈیمانڈ مینجمنٹ پالیسی مؤثر نہیں۔ بیرونی ممالک مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے شرح سود بڑھا رہے ہیں، ان ممالک میں کساد بازاری کا اندیشہ ہے، مہنگائی کی موجودہ لہر کا تعلق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے ہے۔ ایکسچینج ریٹ میں مسلسل کمی سے مہنگائی بڑھ اور لوگوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بیرونی تجارت میں مشکلات درپیش ہیں۔ 5. 97صد کی معاشی شرح نمو کے باوجود اندرونی اور بیرونی معاشی چیلنجز درپیش ہیں۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ماہانہ آؤٹ لک میں کہا گیا کہ جولائی سے اپریل بجٹ خسارہ 4. 9فیصد رہا، اس دوران پرائمری بیلنس 890 ارب روپے تھا۔ ایف بی آر نے 6 ہزار ارب روپے کے ٹیکس محاصل اکٹھے کیے، 11 ماہ میں ترسیلات زر6. 3 فیصد اضافے سے 28. 4 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جون میں ترسیلات میں اضافے کا امکان ہے۔ ملکی برآمدات 26. 7فیصد اضافے سے29. 3 ارب ڈالر اور درآمدات36. 5 فیصد اضافے سے65. 5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 15. 2ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 57. 1 فیصد کمی کے ساتھ 1570.2 ملین ڈالررہی۔
وزارت خزانہ کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 27جون تک16. 104 ارب ڈالر رہے۔