بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیشنل بینک سود کے خلاف اپیل واپس لے لے گا، وزیر اعظم کی فضل الرحمان کو یقین دہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سود کے خاتمے کے خلاف نیشنل بینک سپریم کورٹ سے اپنی اپیل واپس لے لے گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دہانی کروائی کہ نیشنل بینک عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے گا۔