بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا  ۔
 جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 12 اکتوبرتک تمام انتظامی تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی جبکہ ڈی لمیٹیشن کمیٹیاں 13 سے 31 اکتوبرتک ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست تیارکریں گی۔
 الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی فہرست یکم نومبرکوشائع کی جائے گی جس پرعوام اورمتعلقہ فریقین 2 سے 16 نومبر تک اپنے اعتراضات جمع کرا سکیں گے بعد ازاں ڈی لمیٹیشن اتھارٹیزیکم دسمبرتک تمام اعتراضات کا فیصلہ کریں گی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 8 دسمبرکو جاری کی جائے گی۔
 الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام مراحل شفافیت اور قواعد وضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے تاکہ بلدیاتی انتخابات منصفانہ اوربروقت انعقاد پذیرہوسکیں۔
  حلقہ بندیوں کی تکمیل کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کا عمل شروع کیا جائے گا۔