اسلام آباد(نجیب ملک) قومی اتحادی حکومت نے سابق وزیراعظم وتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دو جولائی سے شروع احتجاج کے اگلے مرحلے کی مانیٹرنگ اور امن وامان کے اقدامات کے لئے پولیس اور دیگراداروں کو 18کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو وزارت داخلہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی خصوصی درخواست پر وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز اپنے اجلاس میں قانون نافذکرنے والے اداروں کو عمران خان کے احتجاج اور ممکنہ دھرنے کے موقع پر فول پروف سکیورٹی اور خاص طورپر مانیٹرنگ کے لئے کیمروں اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کے لئے مطلوبہ گرانٹ کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق 18کروڑ روپے میں سے بیشتراخراجات پولیس اور دیگر اداروں کی لاجسٹک جبکہ تقریباً چار کروڑ روپے اسلام آباد میں احتجاج وممکنہ دھرنے کی خصوصی نگرانی کے لئے درکار کیمروں اور دیگر سامان کی خریداری پر خرچ کئے جائیں گے۔
عمران خان کا احتجاج کااعلان،پولیس ودیگراداروں کو 18کروڑ فوری جاری کرنےکا فیصلہ








