ریاض (نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، جمعرات 30 جون کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے رویت ہلال کے بارے میں بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ’ عید الاضحی ہفتہ9 جولائی کو اور وقوف عرفہ جمعہ 8 جولائی کو ہوگا‘۔
ملائیشیا، برونائی اور انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا۔ جمعرات کو ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی اور جمعے کو ذی الحجہ کی پہلی ہوگی۔ تینوں ملکوں میں عید الاضحی اتوار کومنائی جائے گی۔ ہانگ کانگ میں بھی عید الاضحی کا چاند نظر نہیں آیا۔
سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا








