بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں دالوں،چاولوں اورچینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی کی مقامی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں دالوں کی فی کلو قیمت کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے گھٹ گئی۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق آنے والے چند ہفتوں کے دوران تھوک مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں فی کلوگرام مزید 30 تا 40 روپے کی کمی واقع ہوگی۔
 رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات مقامی تھوک مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں اور مقامی تھوک مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتیں مجموعی طور پر 100 روپے کم ہوجائیں گی۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے فارورڈ سودے 140روپے میں طے ہورہے ہیں لہذا فی کلو چینی کی تھوک قیمت بھی چند ہفتوں میں 175 روپے سے گھٹ کر 150 روپے ہوجائے گی۔
 خلیج سے درآمد ہونے والی چینی اور کاشت سیزن شروع ہونے سے فی کلوگرام چینی 25 روپے سستی ہوگی۔
 انہوں نے مزید کہا کہ تھوک مارکیٹ میں باسمتی چاول کی قیمت بھی 100روپے کم ہوجائے گی جس سے تھوک مارکیٹ میں باسمتی چاول کی قیمت 350 روپے سے گھٹ کر 250 روپے ہوجائے گی۔دالوں ، چاولوں ، چینی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔