وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کا نیاوزیراعلیٰ نامزدکرکے ریاست کوبلیک میل کرنے کی کوشش کی ؟ اگردہشت گردافغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے ،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حساب برابرکریں گے،پھردیکھیں گے کہ افغان طالبان کیاکہتے ہیں؟بھارت جنگ میں شکست کی خفت افغان سرزمین استعمال کررہاہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ میں خود سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کابل گیاتھا، ہم نے افغان طالبان سے درخواست کی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ نہ دیں ، افغان حکومت کاکہناتھاکہ اتنے پیسے دیں ہم انہیں دوسری جگہ بسادیں گے، تاہم طالبان حکومت ضمانت دینے کو تیارنہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے،ہمیں خدشہ تھاکہ یہ پیسے لے لیں گے اور دہشت گردواپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ میں اپنی شکست مٹانے کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے لئے سہولت کاری کررہاہے،اب بھارت شایدافغانستان کے ذریعے بدلے کی کوشش کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی بات سے کوئی بھی انکاری نہیں ہوسکتا،اس صورتحال میں بھی ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن اگر مذاکرات سے کوئی حل بھی نکل آتاہے توپھر اس کی ضمانت کون دے گا،ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن افغان حکومت ضمانت دینے کو تیارنہیں۔تاہم انہوں نے کہاکہ کیاافغان وزیرخارجہ بھارت سے اجازت لے کر مذاکرات کی پیش کش کررہے ہیں۔
ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ افغان طالبان مجبورنہیں ،ٹی ٹی پی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، اگردہشت گردافغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے ،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حساب برابرکریں گے،پھردیکھیں گے کہ افغان طالبان کیاکہتے ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے نیاوزیراعلیٰ نامزدکرکے ریاست کوبلیک میل کرنے کی کوشش کی،بانی پی ٹی آئی کی بلیک میلنگ کی کوشش کاجواب دیاجائے گا۔
بانی پی ٹی آئی نے نیاوزیراعلیٰ نامزدکرکے ریاست کوبلیک میل کرنے کی کوشش کی ؟خواجہ آصف








