اسلام آباد(نیوزڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔
کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر سی اے اے نے ایئرپورٹس پر فیس ماسک سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ، سی اے اے نے فیس ماسک کے بغیر ایئرپورٹس میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی جی سی اے اے کی سخت ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرلاینز ڈومیسٹک پروازوں میں مسافر کے فیس ماسک پہننے کے حکم نامے پر بھی عمل درآمد کرائیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹس پر کام کرنے والے تمام ملازمین بھی کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک پہنیں۔
سی اے اے کا ایئرپورٹس پر فیس ماسک سے متعلق بڑا فیصلہ








